دہشتگردی سے تجارتی سرگرمیاں متاثر

شائع 22 جنوری 2016 03:54pm

anarkali_image

لاہور :دہشت گردی نے دیگر شعبوں کے ساتھ ملک میں موجود کاروباری طبقے کو بھی متاثر کیا ہے۔تاجروں اور اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں اور بیرونی سرمایہ کاری کم ہورہی ہے۔

دہشت گردی کے واقعات ملک میں کہیں بھی ہوں یہ کاروباری طبقے کو ضرور متاثر کرتے ہیں۔تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

برطانیہ میں مقیم بزنس کمیونٹی کے نمائندے ناصر عباس خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا کاروبار پاکستان میں لانا چاہتا ہے مگر دہشت گردی کے واقعات اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ملکی اور غیرملکی کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات تو کررہی ہے مگر اس کے لئے ملک میں پرامن ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔