قومی ایکشن پلان کے اثرات ملک پر مثبت قرار

شائع 22 جنوری 2016 04:30pm

sarhif_image

ڈیوس:اپوزیشن کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے کئی تحفظات ہیں لیکن وزیراعظم کا کچھ اور ہی ماننا ہے۔ کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان سے امن و امان کی صورتحال اور معیشت میں بہتری ہوئی۔

وزیراعظم نے سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیووس میں تاجروں سے خطاب کیا، پاکستان نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف موثر اقدامات کیے، نیشنل ایکشن پلان سے امن و امان میں بہتری آئی۔

نواز شریف نے ملکی معیشت کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ خودانحصاری اور نجکاری کی پالیسیوں سمیت شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان مین پائیدار امن سمیت بھارت اور خطے کے دوسرے ممالک سےتعاون پرمبنی تعلقات چاہتا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف موثر اقدامات کیے۔