چارسدہ یونیورسٹی حملہ ،سنسنی خیزانکشافات

شائع 23 جنوری 2016 05:27am

charsada000000

چارسدہ :چارسدہ یونیورسٹی حملے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ ئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرعمرمنصور سے مسلسل رابطے میں تھے، دوسری جانب دہشتگردوں کی جانب سے استعمال کردہ تمام نمبرز افغان سمز کے ہیں، دہشتگردوں نے تین مختلف ٹیلی فون نمبرز استعمال کئے، تحقیقاتی ادارے تفتیش کر رہے ہیں کہ دہشتگرد افغانستان میں کن افراد سے ان نمبر پر رابطے میں تھے۔