سنی لیون کےبہترین دوست جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا
فائل فوٹوبولی وڈ اداکارہ سنی لیون نے بہت کم وقت میں ہی انڈسٹری کی اے لسٹڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں اور محترمہ اب تک گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ ہیں۔
لیکن ان کی اس زبردست کامیابی کے پیچھے کچھ بری یادیں چھپی ہیں، جن کا اظہار انہوں نے بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو کے دوران کیا۔
سنی لیون کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب کوئی بولی وڈ اداکار یا اداکارہ ان کے ساتھ اسٹیج شئیر کرنے کو بھی تیار نہیں تھی۔ لیکن اس وقت چنکی پانڈے واحدایکٹر تھے جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شروعات میں میرا کوئی دوست نہیں تھا، لیکن جن لوگوں کے ساتھ میں نے کام کیا وہی میرے اچھے دوست بن گئے ہیں۔ میں کسی سوشل گروپ یا کلب کا حصہ نہیں ہوں، میں لوگوں سے تب ہی ملتی ہوں جب ان کے ساتھ کام کرتی ہوں۔
سنی لیون بولی وڈ میں انٹری سے قبل پورن انڈسٹری سے منسلک رہ چکی ہیں اورانہوں نے بولی وڈ میں پہلا قدم ایم ٹی وی ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ رپورٹر کے طور پر رکھا تھا۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔