وہ اداکار جو 50 سال کے ہونے کے باوجود کم عمر لگتے ہیں

شائع 07 ستمبر 2017 05:11pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سینڈرا بولاک

فائل فوٹو فائل فوٹو

سال 2014 میں سینڈرا بولاک نے اپنی عمر کی 50 ویں بہار دیکھی لیکن  جتنی خوبصورت وہ اب دِکھتی ہیں وہ کبھی نہیں دِکھیں۔اداکارہ کے ٹرینر کا کہنا ہے کہ  سینڈرا بولاک کی ورزش میں کارڈیو، یوگا اور کک باکسنگ شامل ہے۔

سلوسٹر اسٹالون

فائل فوٹو فائل فوٹو

سلوسٹرا سٹالون  کی عمر 70 سال ہونے کے باوجود وہ  ہولی وڈ کے فٹ اداکار میں سے ایک ہے۔ عمر کے بڑھنے سےان کی اداکاری پر کوئی فرق نہیں  پڑاہے۔ اداکار ہفتہ میں چھ دن  جم جاتے ہیں اور  پروٹین سے بھرپور خوراک اور کم کاربوہائیڈریٹ کی غذا لیتے ہیں۔

جون اسٹاموس

فائل فوٹو فائل فوٹو

ہالی ووڈ کا مشہور ٹی وی شو 'فل ہاوس' کے مرکزی کردار جون اسٹاموس 2013 میں 50 سال کے ہوئے ۔ انکل جیسی کا کردار نبھانے والے اداکار  اب تک   اپنے لک کی وجہ سے جوان محسوس ہوتے ہیں۔  ان  کے فٹ رہنے کا راز ان کی ورزش ہے ۔

نیکول کیڈمن

فائل فوٹو فائل فوٹو

معروف ہالی ووڈ اداکارہ   نیکول کیڈمن  2017 میں ہی 50 سال کی ہوئی ہیں لیکن آج بھی وہ لوگوں میں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ ریڈ کارپٹ پر انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا 'اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں اور میں   یہ خوشی سے کہہ سکتی ہوں کہ میں 50 سال کی ہوگئی ہوں '۔

سلمیٰ ہایک

فائل فوٹو فائل فوٹو

سلمیٰ ہایک نے2016 میں 50ویں بہار دیکھی لیکن اب تک ان کے چہراگلیمرس دکھتا ہے اور وہ ہر ریڈ کارپٹ پر توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

بریڈ پٹ

فائل فوٹو فائل فوٹو

بریڈ پٹ نہ ہی اس دنیا کے سب سے پرکشش  اداکاروں میں سے ایک ہیں بلکہ وہ  ایسے اداکار ہے جن کی عمر  کے بڑھنے کا پتہ ہی نہیں لگتا۔ اداکار 2013 میں عمر کا 50واں ہندسہ عبور کیا لیکن ان کو دیکھ ایسا لگتا نہیں کہ وہ 50برس کے ہیں۔

ٹام کروز

فائل فوٹو فائل فوٹو

ٹام کروز وہ اداکار ہے جو تین دہائیوں سے بزنس کرتے آرہے ہیں ، لیکن ٹاپ گن سے لے کر مشن امپاسیبل تک کے دنوں میں ان کی عمر بڑھتی دِکھائی نہیں دیتی تھی۔ ٹام 2012 میں 50 سال کےہوئے ہیں لیکن دِکھتے بالکل ویسے ہی ہیں جیسے 20 سال پہلے دِکھتے تھے۔

جورج کلونی

فائل فوٹو فائل فوٹو

جورج 2011میں 50 سال کے ہوئے ہیں لیکن آج بھی وہ دنیا کے ہینڈ سم  اداکار وں کی فہرست میں شامل ہے۔

بشکریہ: چیٹ شیٹ