ان ٹپس پر عمل کریں اور اسمارٹ فون سے ڈی ایس ایل آر کوالٹی کی تصاویر پائیں

شائع 09 ستمبر 2017 05:47am

girl

موجودہ دور میں سوشل میڈیا بہت زیادہ عام ہوگیا ہے اور لوگ ہر خاص و عام مواقع پر تصاویر بناتے رہتے ہیں۔ کبھی سیلفی تو کبھی گروپ فوٹو تصاویر لینے کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ تاہم اس بات کو بھی قطع نظر نہیں رکھا جاسکتا کہ ہر شخص کے پاس تو ڈی ایس ایل آر کیمرہ موجود نہیں تو ایسا شخص کیا کرے جو وہ اپنے اسمارٹ فون سے ہی ڈی ایس ایل آر کوالٹی کی تصاویر حاصل کرے؟

پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو اسمارٹ فون سے ڈیجیٹل کیمرے جیسی تصاویر لینے کی ترکیبیں بتانے جارہے ہیں۔ آپ اس پر عمل کریں اور فرق خود ہی آپ کو نظر آنے لگے گا۔

فلٹر نہیں ایڈٹ

1

تصویر لیتے وقت فلٹر کا استعمال بالکل نہ کریں کیونکہ فلتر کے استعمال سے تصویر پر ایک لیئر خود ہی بن جاتی ہے جو تصویر کے قدرتی حسن کو تباہ کردیتی ہے۔ اسی لئے ہمیشہ تصویر کو فلٹر کے بغیر کلک کریں اور بعد میں اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈٹ کرلیں۔

تصویر لیتے وقت زوم نہ کریں

2

اگر آپ تصویر کلک کرتے وقت زوم کریں گے تو اس سے تصویر کی کوالٹی اور پکسلز دونوں ہی متاثر ہوں گے۔

 موڈ میں کیپچر کریںHDR

3

ہمیشہ تصاویر کو ایچ ڈی آر موڈ میں کلک کریں حانکہ یہ کلک کرنے میں ایک سیکنڈ تو اضافی لیتا ہے لیکن نارمل موڈ سے کلر میں خاصا فرق آجاتا ہے اور تصویر کھِلی کھِلی محسوس ہوتی ہے۔

فلیش کے استعمال کو نظر انداز کریں

4

جب تصویر لیتے وقت فلیش پڑتا ہے تو وہ چیزوں کو کچھ زیادہ ہی ایکسپوز کردیتا ہے اسی لئے بہتر ہے کہ تصویر لیتے وقت فلیش کا استعمال نہ کیا جائے۔

کیمرے کو لینس ہمیشہ صاف رکھیں

5

کیمرے کے لینس کو صاف اور شفاف رکھنے سے بھی تصاویر کی کوالٹی میں خاصا فرق آجاتا ہے۔

ایک نہیں کئی شاٹس لیں

6

جب بھی تصویر کلک کریں تو ہمیشہ کوشش کریں کہ 3 سے 4 شاٹس لیں تاکہ اگر 1 یا 2 میں صحیح رزلٹ نہ بھی آیا ہوتو باقی تصاویر خود ہی اچھی آئیں گی۔

گِرڈ لائنز کا استعمال کریں

7

ویسے تو گِرڈ لائنز کا استعمال اتنا زیادہ مدد گار نہیں لگتا لیکن اس کے استعمال سے آپ کو ہر ایک چیز کو اس کی جگہ اور فوکس کرنے میں کافی مدد ملتی ہے۔

تصویر لیتے وقت دونوں ہاتھوں کا استعمال کریں

8

جب بھی تصوری کلک کریں دونوں ہاتھوں کا استعمال کریں اس سے کیمرے ٹھہرتا ہے اور تصویر میں تحمل آتا ہے۔

تصویر میں زیادہ خالی جگہ نہ لیں

9

تصویر میں زیادہ خالی جگہ لینے سے اس کا حسن خراب ہوتا ہے اور عجیب عجیب سی نظر آتی ہے۔

زیادہ تر اچانک تصاویر لیں

10

اگر آپ اچھی تصاویر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پوزنگ سے زیادہ کینڈڈ تصاویر لیں یہ زیادہ بہتر نظر آتی ہیں۔

Thanks to wittyfeed