کپل شرما کا رشتہ جڑنے سے پہلے ہی ٹوٹنے لگا
ممبئی: حال ہی میں مشہور کامیڈین کپل شرما نے باضابطہ اعلان کیا تھا کہ وہ گنی چتراتھ نامی لڑکی کے ساتھ رشتے میں ہیں اور جلد ان سے شادی بھی کریں گے۔ لیکن اب لگتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی ہیں۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق کپل شرما اور ان کے کالج کے زمانے کی دوست گنی چتراتھ جو ان کی ہونے والی منگیتر بھی ہیں۔ اب ساتھ نہیں ہیں۔

ان دونوں کے درمیان ہونے بڑھنے والے جھگڑوں اور دوریوں کی وجہ کپل کے شو میضں موجود ایک خاتون کو ٹھہرایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کپل ان خاتون کیلئے کافی حساس ہیں اور یہی بات ان کی مستقبل کی منگیتر کو نہیں بھا رہی۔ جس کے بعد شاید ان دونوں میں 'بریک اپ' ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے کپل شرما کا کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم بھارتی ذرائع کے مطابق ان دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔