چھانگا مانگاحادثہ، تیز رفتار ویگن نہر میں گرنے سے تیرہ افراد جاں بحق
چھانگا مانگا:چھانگا مانگا میں تیز رفتار مسافر ویگن نہر میں گرنے سے چار خواتین اور بچی سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو آپریشن کے دوران نو افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
چھانگا مانگا میں رائیونڈ سے پتوکی جانے والی مسافر ویگن بلوکی لنک کینال میں میں جا گری جس کے باعث چار خواتین اور بچی سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور وین حفاظتی جنگلے کو توڑتے ہوئے نہر میں جا گری۔ حادثے کا شکار ہونے والی ویگن میں بائس افراد سوار تھے۔ حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دو گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن میں نو افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دی گئی ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔