پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

شائع 23 جنوری 2016 04:46pm

oil_image

کراچی :عالمی منڈی میں ریکارڈ کمی کے باعث آئندہ ماہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا امکان ہے۔

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے ورکنگ پیپر تیارکر لیا گیا۔آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات پندرہ روپے لیٹرتک سستی کی جا رہی ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پندرہ روپے لیٹرسستا ہونے کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں دس روپے سینتیس پیسے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق ہائی آکٹین کی قیمت میں نو روپے کمی کا امکان ہے۔مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل آٹھ روپے گیارہ پیسے فی لیٹر سستا کیا جا رہا ہے۔اوگرا حتمی قیمتوں کی سمری انتیس جنوری کو ارسال کرے گی۔