چارسدہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،رحمن ملک
اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کہتے ہیں چارسدہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، اس وقت غم کی فضا ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا ، وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جلد از حلد مشترکہ اجلاس بلوائیں اور حکمت عملی تیار کریں۔
سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی روبرو ود شوکت پراچہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ چارسدہ یونیورسٹی کا واقعہ افسوسناک اور جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم اس وقت بہت غم زدہ ہیں، چارسدہ یونیورسٹی میں جنہوں نے حملہ کیا سب کی عمریں پچیس سال سے کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی اور انٹیلی جنیس ایجنسیوں نے شاندار کام کیا، نیشنل ایکشن پلان کے پوائنٹس پر تاخیر ہورہی ہے، حکومت کو چاہیے کہ اس تاخیر کو ختم کرے۔
رحمن ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں اس واقعہ پر بھارت پر شک ہے، جب تک پاک افغان بارڈر چیک پوسٹ نہیں بنتی دہشت گردی کا مسئلہ ختم نہیں ہوگا۔افغانستان بھارت کا طالب علم بن چکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انہیں پارلیمنٹ کے مقدس کا خیال رکھنا چاہے اور ان کو جواب دینا چاہیے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔