کالعدم تنظیمیں اب بھی ملک میں کام کر رہی ہیں،قمرزمان کائرہ
لاہور:پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بندوق کے زور پر مخصوص نظریہ تھوپنے کا مائنڈ سیٹ ختم کئے بغیر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ اسلام آباد میں سیلولر فون سروس معطل کرنا دہشت گردوں کے آگے سرنڈر کرنے کے مترادف ہے۔
لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ ہیں، مگر نیشنل ایکشن پلان پر اس طرح عمل نہیں ہورہا جس طرح ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چار سدہ واقعے کے بعد سے وزیر داخلہ کا دور دور تک نظر نہ آنا حیرت انگیز بات ہے۔
ْْپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں اب بھی ملک میں کام کر رہی ہیں جبکہ اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنا سرنڈر کرنے کے مترادف ہے۔
چونتیس ملکوں کے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے میں بھی سپورٹ دے گا یا نہیں، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔