تھرپارکر :غذائی قلت ،بچوں کی اموات نوے ہوگئی
تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے ننھی زندگیوں کا خاتمہ جاری ہے،آج بھی چار بچے چل بسے،رواں ماہ نوے اموات ہو چکی ہیں۔
صحرائے تھر میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب کسی ماں کی گود نہ اجڑتی ہو،آج بھی ڈیپلو اور سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار بچے دم توڑ گئے،تھر میں رواں ماہ خوراک کی کمی،گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہوکر کئی جانیں جا چکی ہیں۔حکومتی نمائندوں نے تھر باسیوں کو تسلیاں بھی دیں، لیکن یہ تسلیاں صرف طفل تسلیاں ہی ثابت ہوئی ہیں۔تھر میں مٹھی سول اسپتال سمیت اسپتالوں میں تاحال تین سو سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ دس بچوں کو تشویشناک حالت کے سبب حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔