دتہ خیل: پاک فضائیہ کی کارروائی،17دہشت گرد ہلاک
دتہ خیل:شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں سترہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی ایر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے دتہ خیل اور شوال میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں سترہ دہشت گرد ہلاک جبکہ بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔