سانحہ چارسدہ کے شہداءکیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

شائع 25 جنوری 2016 05:35am

bacha-khan000000000

چارسدہ :چارسدہ میں حملے کے بعد با چا خان یونیورسٹی آج سے کھل جائے گی،سانحہ کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی او دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا،جبکہ تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے بعد شروع ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق بیس جنوری کو چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا تھا ،جس میں طلبہ سمیت بیس افراد شہید ہوگئے تھے ،حملے کی وجہ سے یونیورسٹی کو بند کردیا گیا تھا۔

وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی فضل الرحیم مروت کے مطابق یونیورسٹی کو آج سے دوبارہ کھول دیا جائے گا تاہم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتے بعد شروع کی جائےں گی۔

یونیورسٹی میں شہدا کے لیے ختم القران اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائے گی ،سانحہ میں متاثر ہونے والے طلباءکے ذہن سے سانحے کے اثرات کم کرنے کے لیے اور طالب علموں کی ذہن سازی کے لیے بھی تقریبات منعقد ہونگی۔