ہندوستان کیساتھ مذاکرات ضروری ہیں،اعتزازاحسن
لاہور:پیپلزپارٹی کے رہنماءسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہندوستان ہمسایہ ملک ہے جسے سمندر میں نہیں پھینکا جاسکتا اس لئے اس سے مذاکرات بھی ضروری ہیں۔
لاہور میں ایک تنظیم کے زیراہتمام پاک انڈیا تعلقات کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردوں کیخلاف ایک نہ ختم ہونیوالی جنگ میں مصروف ہے اور اسی لئے بھارت سے نہیں الجھا جاسکتا لہذا مذاکرات کے ذریعے ہی تمام مسائل حل کرنا ہوں گے۔
سیمینار سے خطاب میں سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ ماضی میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر ہندوستان سے بات چیت ہوتی رہی ہے۔ اب تک بھارت سے ہونے والی پانچ جنگوں کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے، مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔