باچا خان یونیورسٹی چارسدہ 4 روزبعد دوبارہ کھل گئی

شائع 25 جنوری 2016 10:00am

bacha-khan-uni-ho

چارسدہ :باچا خان یونیورسٹی چارسدہ چار روز بعد دوبارہ کھل گئی، سانحہ میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی فضل الرحیم مروت کے مطابق یونیورسٹی کو آج سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں ایک ہفتہ بعد شروع کی جائیں گی،یونیورسٹی کو پانچ روز قبل بدھ کے روز دہشت گردوں کے حملے کے بعد بند کردیا گیا تھایونیورسٹی میں شہدا کے لیے ختم القران اور شہدا کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

سانحہ میں متاثر ہونے والے طلبا کے ذہنوں سے سانحہ کے اثرات کم کرنے کیلئے سائیکلوجیکل کونسلنگ کے خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے۔یونیورسٹی دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے،طلبا، اساتذہ اور یونیورسٹی عملے کو خصوصی چیکنگ کے بعد یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ یونیورسٹی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی ہے۔