داخلی سلامتی قومی ذمے دار ی قرار
اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ داخلی سلامتی ہماری قومی ذمہ داری ہے ،بعض جماعتیں قومی مفاد کے امور پر سیاست کررہی ہیں مجموعی طور پر داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
وزیرداخلہ چویدری نثارنے ڈیفنس یونیورسٹی میں ترقی پانے والے میجرجنرلز سے خطاب میں کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد مشاورت سے قومی لائحہ عمل مرتب کیا گیا،داخلی سلامتی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کے باوجود سابقہ حکومتوں نے سلامتی پالیسی نہیں بنائی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی بار داخلی سلامتی کی پالیسی بنائی ہے، کچھ جماعتیں قومی مفاد کے امور پر سیاست کررہی ہیں مجموعی طور پر داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ داخلی سلامتی کیلئے مسلسل کوششیں اور نگرانی ضروری ہے،داخلی سلامتی علاقائی اور جغرافیائی حالات سے متاثر ہوتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔