شیر شاہ پولیس مقابلے کا ڈراپ سین
کراچی : شیر شاہ میں گزشتہ شام ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا،ڈکیت بتائے جانے والے دونوں افراد نجی کمپنی کے ملازم ہیں اور ڈیوٹی سے واپس گھر آرہے تھے۔
کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، گزشتہ شام شیر شاہ میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا، مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کی جانب سے جناح اسپتال میں احتجاج کیا گیا۔
اہل خانہ کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں نوجوان نجی کمپنی میں ڈرائیوراور کلینرکی نوکری کرتے تھے اور ڈیوٹی سے واپس گھر آرہے تھے۔
زخمی نوجوان زاکراورفرید بے قصور ہیں جن کو اشارہ ملنے پر رکنے کے بعد موٹرسائیکل سے اتار کر گولیاں ماری گئیں،زخمی ہونے والے دونوں افراد کو پہلے عباسی شہید اسپتال اورپھر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس مقابلے کا دعویٰ کرنے والے اہلکارعلاج کیلئے ادویات بھی اہل خانہ سے طلب کرتے رہے، تاہم متعلقہ تھانے کے افسر واقعے کے بارے میں جواب دینے سے قاصر ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔