کراچی میں پولیس مقابلہ،4 ملزمان گرفتار
کراچی :صدر میں مچھرکالونی میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ کے قریب پریڈی پولیس نے دو ملزمان مقابلے کے بعد گرفتار کرلیے،ملزمان کے قبضے سے کلاشکوف، بال بم سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان بنک ڈکیتوں اور بھتہ خوری کی واردتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے۔ ادھر مچھرکالونی میں پولیس نے میبنہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔