پی بی اے جاننے کے حق پر پابندی برداشت نہیں کرے گی
خیبر پختونخواہ :پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت دیگر واقعات کی اطلاعات عوام تک پہنچانا آزاد میڈیا کی ذمہ داری ہے، اور پی بی اے شہریوں کے فریڈم آف رائٹس پر لگنے والی کسی پابندی کی حمایت نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی اپیکس کمیٹی کی درخواست کے حوالے سے پی بی اے کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی بی اے تسلیم کرتی ہے کہ دہشت گردوں کو ہیرو بنانے والی کوریج سے ہمیشہ بچتی رہی ہے۔ اور ایسا کوئی بھی قدم جس میں ہدایات سے روگردانی کی جائے اسے قابل گرفت ہونا چاہیے۔
اسی کے ساتھ آزاد میڈیا کی یہ ذمے داری بھی ہے کہ اپنے ناظرین اور عوام کو ملک بھر میں ہونے والے واقعات سے آگاہ رکھے۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن عوام کے جاننے کے حق پر کسی قسم کی پابندی کی حمایت نہیں کرے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔