نظام کی خرابی سےداعش کو پھیلنےکاموقع ملا،ملیحہ

شائع 27 جنوری 2016 07:28am

maliha-lodhi-a

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطی میں علاقائی دشمنیوں کا خاتمہ چاہتا ہے،خطے میں نظام کی خرابی سے داعش کو پھیلنے کا موقع ملا۔

نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں مباحثے کے دوران پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی میں کشیدگی اور علاقائی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے مصالحتی کوششیں کررہا ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ خطے میں نظام کی خرابی کے باعث داعش جیسی تنظیموں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا، ایشیا میں افراتفری ختم کر کے ہی خطے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے،پاکستان کی مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم خطے میں تنازعات کے خاتمے میں اہم کردارادا کر سکتی ہے۔