مانسہرہ : پولیس اہلکار کی فائرنگ سے طالبعلم زخمی

شائع 27 جنوری 2016 07:48am

firing-police

مانسہرہ :مانسہرہ میں پولیس اہلکارنے معمولی تلخ کلامی پرطالب علم کو گولی مار کرزخمی کردیا۔

واقعہ مانسہرہ کے علاقے ڈونگری میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار عذیر علی اور نجی کوچنگ اکیڈمی کے طالبعلم اظہر کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر پولیس اہلکارنے طالبعلم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔زخمی طالبعلم کو ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔