پنجاب:مزید 3 افراد میں سوائن فلو کی تصدیق

شائع 27 جنوری 2016 07:54am

seasnal-influlaz

لاہور:محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو کے حملے مسلسل جاری ہیں،چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں مزید تین افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی،رواں ماہ متاثرہ افراد کی تعداد بہتر تک پہنچ گئی۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں سوائن فلو کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود مرض پھیلتا جارہا ہے صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے جنہیں نشتراسپتال ملتان میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مشیر صحت کہتے ہیں لاہور،ملتان اور راولپنڈی سے روزانہ مریض رپورٹ ہورہے ہیں مگر موسم بدلتے ہی مرض میں کمی ہوگی ،رواں ماہ صوبے بھر میں بہتر افراد سوائن فلو کا شکار ہوچکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی ہیتاہم مشتبہ کیسز کی تعداد بھی ایک سو چونسٹھ تک پہنچ گئی ہے ۔