کراچی کا امن سندھ حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ قرار

شائع 28 جنوری 2016 04:53am

ali0000000000000

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا امن وفاق کی وجہ سے نہیں سندھ حکومت کی کاوشوں سے قائم ہوا، دہشتگردی کے خاتمے کے بعد اولین ترجیح روزگار کی فراہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے جاری بیان میں کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کراچی میں امن وامان کی بحالی کے دعوے کرتے ہیں، جبکہ وہ خود صرف ایک ہی بار کراچی آئے ہیں۔

یہ مسائل سندھ حکومت نے خود ہی سنبھالے اور کامیابی حاصل کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد اولین ترجیح روزگار کی فراہمی ہے، سماج دشمن عناصر کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ صوبے میں اب امن کی صورتحال بہتر ہے۔