کزن کی شادی پر عُروشی روٹیلا کی ساڑھی اور جیولری کی قیمت کتنی؟
بولی وڈ سلیبریٹیز پارٹیوں اور شادیوں میں دوسروں سے الگ اور منفرد نظر آنے کے لئے بڑے جتن کرتے ہیں۔ وہ مختلف اقسام کے لباس، جیولری اور فیشن کو اپناتے ہیں، ساتھ ہی اس دوڑ میں کچھ اداکار تو لاکھوں روپے خرچ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔
آج ہم آپ کو ہنی سنگھ کے مشہور گانے 'امبرا دی کوئین گرل' کی اداکارہ کے لباس اور جیولری کی قیمت بتانے جارہے ہیں۔ یہ لباس اور جیولری انہوں نے گذشتہ دنوں اپنی ایک کزن کی شادی کی تقریب میں پہنا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ان کی ساڑھی کو ڈیزائن کرنے میں تقریباً 7 ماہ کا طویل عرصہ لگا۔

رپورٹ میں یہ بات بھی واضح ہے کہ عُروشی نے اس شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے تقریباً ایک کروڑ روپے کی بھاری رقم خرچ کی۔
رپورٹ کے مطابق ان کی صرف ساڑھی کی قیمت ہی 55 لاکھ بھارتی روپے تھی جبکہ ان کی جیولری بھی 28 لاکھ روپے خرچ کرکے حاصل کی گئی تھی۔ اس حساب سے ان کی صرف ساڑھی اور جیولری پر ہی 83 لاکھ روپے کی بھاری رقم خرچ ہوئی۔

اسپاٹ بوائے میں شائع ہوئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی ساڑھی 55 لاکھ روپے کی تھی جسے گولڈن زری ورک کے ذریعے اسٹائل کیا گیا تھا۔ یہ ساڑھی بہت وزنی بھی تھی اور اس کا کُل وزن تقریباً 40 کلو تھا۔

آن لائن پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اس 40 کلو وزنی ساڑھی کو ڈیزائن کرنے میں 7 ماہ کا طویل وقت لگا۔
وہ اپنی آنے والی فلم 'ہیٹ اسٹوری 4' کے لئے کافی پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔
Thanks to bollywoodshaadis

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔