اچانک بولی وڈ سے غائب ہوجانے والی 10 مشہور اداکارائیں

شائع 28 نومبر 2017 11:19am

main3

بولی وڈ انڈسٹری میں ہر اداکار کے نصیب میں کامیابی نہیں آتی لیکن کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے کامیابی کی اونچائیوں کو چھونے کے بعد اچانک بولی وڈ سے رخصت لے لی۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کی ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے کامیابی کی راہیں سِر کرنے کے بعد اچانک بولی وڈ سے رخصت لے لی۔

سلما آغا

Image result for salma agha

سلما آغا پاکستان میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم 'نکاح' سے کیا جس میں اداکاری پر انہیں بے حد پذیرائی ملی۔ تاہم کچھ عرصے بعد ان کا کیریئر پستی کی جانب گامزن ہونا شروع ہوگیا۔ جس کے بعد وہ اچانک منظر سے غائب ہوگئیں۔

رینا روئے

reena

رینا روئے بولی وڈ میں شہرت کی اونچائیوں پر تھیں کہ ان کی آنکھ پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان سے لڑگئی کچھ عرصے بعد دونوں نے شادی کرلی اور انہوں نے بولی وڈ سے اچانک رخصت بھی لے لی۔

پروین بابی

Image result for parveen babi

پروین بابی بولی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جنہیں بولڈ کردار نبھانے کے لئے سب سے بیسٹ مانا جاتا تھا تاہم ان کا کیریئر اس جانب نہیں جاسکا جہاں ان کی خواہش تھی۔ انہوں نے خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

موسمی چیٹرجی

Image result for Moushumi Chatterjee

بولی وڈ میں کافی چھوٹی عمر میں انٹری دینے کے بعد انہیں مسکراہٹ کی وجہ سے کافی شہرت ملی تاہم ان کی یہ مسکراہٹ وہ تہلکہ نہ مچاسکی جو انڈسٹری پر سالوں راج کرسکے۔ وہ بھی اچانک بڑے پردے سے غائب ہوگئیں۔

میناکشی شیشادھری

Related image

میناکشی نے اپنے کیریئر میں کئی کامیابیاں سمیٹیں وہ 17 سال کی انتہائی کم عمر میں مِس انڈیا کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ انڈسٹری کو کئی کامیاب فلمیں دے چکی تھیں۔ لیکن ان کا اچانک گلیمر کی دنیا سے غائب ہوجانا آج تک ایک سوال ہے۔

منداکنی

Image result for mandakini old pictures

منداکنی کیریئر کا آغاز کرتے ہی بولی کی سینسیشن بن گئی تھیں تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر وہ بھی اچانک بولی وڈ کو خیرباد کہہ گئیں۔

ممتا کلکرنی

Image result for mamta kulkarni

ممتا اپنی فلموں سے زیادہ ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتی تھیں وہ بھی اچانک ہی انڈسٹری سے غائب ہوئیں۔ انہیں ڈرگ ڈیلنگ کے الزام کی وجہ سے دوبارہ خبروں میں جگہ ملی۔

جیا پرادا

Image result for jaya prada

جیا پرادا کو اپنے وقت میں کئی بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تاہم شہرت کی اونچائیوں کو چھوتے ہی انہوں نے فلمی دنیا کو چھوڑ کر سیاست جوائن کرلی۔

عائشہ جُھلکا

Image result for ayesha jhulka old pictures

عائشہ جُھلکا کو عامر خان کے مخالف 'جو جیتا وہی سکندر' میں کام کرنے پر بے حد پذیرائی ملی لیکن اس کے بعد وہ بھی فلم نگری کو اچانک چھوڑ گئیں۔

انو اگروال

Image result for anu agarwal old pictures

ابتداء میں شہرت کی تمام بلندیوں کو چھونے کے بعد کچھ ناکام فلموں نے انہیں اچانک انڈسٹری سے رخصت دلادی۔

Thanks to filmipop