اونچی دوکان پھیکے پکوان' 2017 کی 10 ناکام بولی وڈ فلمیں'

شائع 30 نومبر 2017 07:20am

main

ہم سب اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ بولی وڈ ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے لیکن کئی بار اس انڈسٹری پر وہ محاورہ بالکل سوٹ کرتا ہے کہ 'اونچی دوکان پھیکے پکوان' وہ اس لئے کہ رواں برس 10 ایسی فلمیں بھی ریلیز ہوئیں جن کے بینرز نے دھمال تو خوب مچایا لیکن جب بات آئی باکس آفس پر بزنس کی، تو وہ فلاپ ثابت ہوئیں۔

آج ہم آپ کو سال 2017 کی بولی وڈ کی 10 ناکام فلموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

سمرن

Image result for simran

کنگنا رناوت کی مووی 'سمرن' جو فلم 'کوئین' کا سیکوئل تھی اس سے کئی امیدیں لگائی گئیں لیکن یہ باکس آفس پر کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکی اور فلاپ ثابت ہوئی۔

جگا جاسوس

Image result for jagga jasoos

سالوں کی محنت سے بنائی گئی فلم 'جگا جاسوس' بھی بری طرح ناکام ہوئی۔ یہ فلم آڈیئنس کے لئے خاصی بورنگ قرار پائی۔

حسینہ دی کوئین آف ممبئی

Image result for haseena parkar

یہ فلم حسینہ پارکر کی بائیوگرافی پر بنائی گئی۔ یہ کرائم فلم بھی آڈیئنس کی توجہ حاصل نہ کرسکی اور فیل ہوگئی۔ اس فلم کو شردھا کپور کے کیریئر کی ہائی لائٹ کے طور پر دیکھا جارہا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

سرکار تھری

Image result for sarkar 3

سرکار کا تیسرا حصہ رام گوپال ورما کی جانب سے بنایا گیا لیکن میگا اسٹارز کی باوجود باکس آفس پر اس فلم کی کارکردگی زیرو رہی۔

نور

Image result for noor

جب فلم 'نور' کا ٹریلر جاری کیا گیا تو ہر شخص کے ذہن میں یہی بات آئی کہ یہ فلم سوناکشی کے کیریئر کے لئے ایک بڑا بریک ثابت ہوگی لیکن بد قسمتی سے یہ فلم بھی باکس آفس پر کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکی۔

میری پیاری بِندو

Image result for meri pyari bindu

آیوشمن کھُرانا اور پرینیتی چوپڑا کی فلم 'میری پیاری بِندو' نے بھی باکس آفس پر بری طرح ناکامی کا سامنا کیا۔

جب ہیری میٹ سیجل

Image result for jab herry met sejal

اس فلم کو 2017 کی سب سے حیران کن فلاپ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا اس فلم میں کئی ایسی چیزیں تھیں جو اس کی ناکامی کا باعث بنیں۔ کنگ خان اور انوشکا جیسے بڑے نام فلم میں ہونے کے باوجود فلاپ ہونا حیران کن تھا۔

شیف

Image result for chef movie saif ali khan new song

یہ فلم ہالی وڈ کی مووی کی کاپی تھی جس میں سیف علی کان کی کارکردگی کو کافی سراہا گیا لیکن پھر بھی اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

بھومی

Related image

سنجے دت اور ادیتی راؤ حیدری کی فلم بھومی بھی عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

بینک چور

Image result for bank chor

اس فلم کی کارکردگی بھی اطمینان بخش نہ رہی اور اسے باکس آفس پر فلاپ قرار دے دیا گیا۔

Thanks to filmipop