بگ باس: میزبان سلمان خان اور کنٹسٹنٹس ہفتہ وار کتنے پیسے چارج کرتے ہیں؟
بھارتی ریالٹی شو کی تاریخ کا متنازع ترین شو بگ باس اپنے میزبان اور باقی کنٹسٹنٹس کو ہفتہ وار کتنے پیسے فراہم کرتا ہے پتا چل گیا۔ اگر گردش کرتی خبروں پر یقین کیا جائے تو یہ رقم معمولی نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔
آج ہم آپ بتانے جارہے ہیں کہ متنازعہ ریالٹی شو میں کون کتنے پیسے چارج کررہا ہے۔ ہمیں یقین ہے آپ ضرور یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہوں گے۔
سلمان خان

سلمان خان بھارتی نجی ٹی وہ پر آن ایئر ہونے والے متنازع شو کے میزبان ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہیں فی قسط 11 کروڑ بھارتی روپے ادا کئے جاتے ہیں۔
حنا خان

حنا خان بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہے۔ وہ بگ باس ہاؤس میں رہنے کے 7 سے 8 لاکھ روپے فی ہفتہ چارج کرتی ہیں۔
ہتین تیجوانی

ہتین تیجوانی بھی ٹی وی انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں انہیں ہفتہ وار 7 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے ادا کئے جاتے ہیں۔
شلپا شندے

شلپا شندے بھی کئی بھارتی ڈراموں میں اپنی اداکاری کا جلوہ دکھا چکی ہیں۔ وہ بھی بگ باس ہاؤس میں رہنے کا بھاری معاوضہ لے رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہیں 6 سے 7 لاکھ روپے فی ہفتہ ادا کئے جاتے ہیں۔
وِکاس گُپتا

شو کے ابتداء میں شلپا اور وکاس روایتی حریف بن گئے تھے جس کی وجہ سے شو کی ریٹنگ میں بھی اضافہ ہوا۔ وِکاس گپتا کو ہفتہ وار 6 سے ساڑھے 6 لاکھ روپے ادا کئے جاتے ہیں۔
پریانک شرما

پریانک شرما مبینہ طور پر مشہور ڈرامے ناگن کے تیسرے ایڈیشن میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ایک رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں بھی 4 سے 5 لاکھ روپے ہفتہ وار پیش کئے جاتے ہیں۔
عرشی خان اور بینافشا

رپورٹ کے مطابق متنازعہ ماڈل عرشی خان اور پارسی بیوٹی بینافشا بھی شو کے ذریعے ایک معقول رقم حاصل کررہے ہیں یہاں تک کہ شو میں شامل عام کنٹسٹنٹس کو بھی 25 ہزار روپے ادا کئے جارہے ہیں۔
Thanks to HindustanTimes

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔