دہشتگردی کیخلاف نفسیاتی جنگ ہاررہے ہیں،چوہدری نثار

شائع 28 جنوری 2016 11:05am

chudary-nisar-ho

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بندوق کی جنگ تو ہم جیت رہے ہیں مگر نفیساتی جنگ ہار رہے ہیں،مولانا عبدالعزیز سمیت تمام سوالات کے جواب سینیٹ میں دوں گا۔

چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بندوق کی جنگ جیت رہے ہیں مگر نفسیاتی جنگ ہار رہے ہیں، ہمیں اس محاذ پر بھی جنگ لڑنا ہو گی،وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں روز دھماکے ہوتے تھے مگر اب مہینوں دہشتگردی کی واردات نہیں ہوتی، صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مولاناعبدا لعزیز سے متعلق تمام شواہد قوم کے سامنے رکھوں گا،تمام سوالات کے جوابات سینیٹ میں دوں گا۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے میڈیا کو نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دوں گا، میڈیا کو خبروں کے بارے میں کوئی معیار بنانا ہوگا۔