ہالی وڈ موویز کی سنگین غلطیاں جو معافی کے قابل نہیں

شائع 09 دسمبر 2017 08:13am

main2

ہالی وڈ انڈسٹری دنیا کی سب سے بڑی مووی انڈسٹری ہے، جہاں ہالی وڈ اپنی پرفیکشن کی وجہ سے مشہور ہے وہیں اگر دیکھا جائے تو اس کو چلانے والے کرتا دھرتا بھی انسان ہی ہیں تو ایسا کیسے ممکن ہے کہ انسان ہو اور اس سے کبھی غلطی نہ ہو۔

آج ہم آپ کو دنیا کی سب سے بڑی مووی انڈسٹری میں کی جانے والی سنگین غلطیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان غلطیوں کو شاید آپ نے بھی نوٹ کیا ہو۔ لیکن اگر نہیں بھی کیا تو کوئی بات نہیں یہ پڑھنے کے بعد اگلی مرتبہ آپ ضرور کرلیں۔

ٹویلائٹ

اس مووی کے مختلف سینز میں کیمرہ رفلیکٹ ہوتا ہوا نظر آیا ہے جو ہالی وڈ کے کیلیبر کو مدنظر رکھتے ہوئے ناقابل معافی ہے۔ ڈایریکٹر صاحب! خیال رکھو۔

اِن گلوریئس باسٹرڈز

اس مووی میں جرمن آفیسر کے سینے پر سے یہ نشان غائب ہوجاتا ہے جبکہ بعد میں اسے پھر دکھادیا جاتا ہے۔

اواتار

جب جیک کیپسول کو کھولتا ہے تو یہاں دور دور تک وھیل چیئر نظر نہیں آرہی لیکن پھر اچانک اس کے برابر میں دکھنے لگتی ہے۔ وھیل چیئر خود چل کر آئی کیا؟

ٹرمنیٹر 2: ججمنٹ ڈے

اس مووی کے سین میں جب ٹرک پُل پر سے گرتا ہے تو اس کی سامنے والی ونڈو گرجاتی ہے لیکن اگلے شاٹ میں پھر اپنی جگہ پر آجاتی ہے۔ یہ کیسے ہوا؟

دی ایوینجرز

ایک سین میں جب تھور آس پاس کی تمام چیزوں کو تباہ کردیتا ہے تو کار میں ڈینٹ بھی پڑجاتا ہے لیکن پھر دوبارہ وہ صحیح ہوجاتا ہے۔ اب یہ کیسے ہوا؟

ڈلّس بائیرز کلب

یہ مووی 1985 کے دور میں گھومتی ہے لیکن اگر آپ اس سین پر غور کریں تو پیچھے مشہور و معروف کمپنی لیمبورگنی کی کار کو دکھایا گیا ہے جو 2011 میں لانج ہوئی ہے۔ کمال کی چیزیں دکھاتے ہیں سر آپ۔۔

ٹائٹینک

ایسا لگتا ہے جیسے ٹائٹینک ایک نہیں بلکہ دو تھیں نہیں تو آپ ان سینز کو ہی دیکھ لیجیئے دونوں کے ڈیک میں فرق ہے۔

پائریٹس آف دی کیریبیئن- دی کس آف دی بلیک پرل

ایسا لگتا ہے جیسے جیک اسپیرو کے گینگ میں چند افردا کو ماڈرن ڈے فیشن پسند تھا۔

ٹرمنیٹر 3: رائز آف دی مشینز

ایک موقع پر جان اور کیٹ ایک چھوٹے سفید جہاز میں اُڑان بھرتے ہیں۔ اس جہاز کا نمبر پہلے کچھ اور بعد میں کچھ اور دکھایا گیا۔ اُڑان کے دوران نمبر تبدیل۔

دی یوژوئل سسپیکٹ

جب ہم پہلی مرتبہ جہاز کو ایئر پورٹ کی جانب آتا دیکھتے ہیں تو اس کے چار انجن دکھائے گئے ہیں لیکن اگلے ہی سین میں دو انجن غائب ہوجاتے ہیں۔ کہیں گر گئے کیا؟

اسٹار وارز

        دھیان سے دیکھیں ان میں سے ایک اسٹروم ٹروپر کچھ زیادہ لمبا ہے جس کی وجہ سے اس کا سر دروازے سے ٹکرا جاتا ہے۔ چکر تو نہیں آئی بھائی؟؟

Thanks to brightside