ہونٹوں کی سرجری کروانے والی 10 مشہور بولی وڈ اداکارائیں

شائع 09 دسمبر 2017 10:18am

main3

انسان کے چہرے کا نقشہ اس کی خوبصورتی کو نمایاں کرتا ہے، اگر رنگت بہت زیادہ نکھار والی نہ بھی ہو لیکن نقشہ اچھا ہو تو دوسروں کو اپنی جانب آسانی سے متوجہ کیا جا سکتا ہے۔ چہرے کے نقشے میں ناک اور ہونٹوں کا بڑا ہی نمایاں کردار ہوتا ہے جس کی یہ دونوں چیزیں خوبصورت ہوں اس کا چہرہ خود بخود اچھا لگنے لگتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو جن بی ٹاؤن سلیبریٹیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں وہ شاید اپنے ہونٹوں کی بناوٹ سے خوش نہیں تھیں اور اسی لئے انہوں نے سرجری کروانے کا فیصلہ کیا۔ آئیے آپ بھی جانیں کس کس اداکارہ نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی۔

نرگس فخری

nn

نرگس فخری کو بولی وڈ کی بے شمار فلموں کی آفرز مل رہی ہیں انہیں فلم 'راک اسٹار' میں رنبیر کپور کے ساتھ نبھائے گئے کردار کی وجہ سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے خوبصورتی میں نکھار کے لئے ہونٹوں کی سرجری کروائی۔

پریانکا چوپڑا

pp

بولی وڈ کی دیسی گر کے چرچے اب ہالی وڈ میں بھی پھیل گئے ہیں تاہم انہوں نے بھی اپنی خوبصورتی کو مزید اجاگر کرنے کے لئے ہونٹوں کی سرجری کا سہارا لیا۔

انوشکا شرما

as

انوشکا شرما کی شروعاتی فلموں اور اب کی فلموں میں لُک کافی تبدیل ہوچکا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے کچھ سال قبل اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی۔

کترینہ کیف

kat

آپ کترینہ کا نام اس لسٹ میں دیکھ کر ضرور چونک گئے ہوں گے لیکن حقیقت یہی ہے کہ وہ بھی ہونٹوں کی سرجری کروا چکی ہیں۔

شلپا شیٹھی

ss

نٹکھٹی اداکارہ شلپا شیٹھی نے بولی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں لیکن کیا آپ نے انہیں پرانی موویز میں غور سے دیکھا ہے۔ اگر دیکھا ہے تو ان میں آئی تبدیلی سے صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ وہ بھی ہونٹوں کی سرجری کرواچکی ہیں۔

شروتی حسن

sh

شروتی حسن اس وقت اپنے کیریئر کے پیک پر ہیں وہ ماضی کے مقبول اداکار کمال حسن (چاچی 420) کی بیٹی ہیں۔ وہ بھی خوبصورتی کے حصول میں ہونٹوں کی سرجری کرواچکی ہیں۔

سری دیوی

sri

سری دیوی کی ہونٹوں کی سرجری نے بڑی دھوم مچائی لیکن اگر انہیں ویسے بھی دیکھا جائے تو وہ کافی خوبصورت ہیں۔

عیشا دیول

esha

عیشا دیول اپنی ماں ہیمامالنی کی طرح کامیاب تو نہ ہوسکیں تاہم ہونٹوں کی سرجری کا سہارا لینے والی اداکاراؤں میں ان کا نام بھی شامل ہے۔

مونی روئے

mo

بھارتی ٹیلیویژن انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہونے والی مونی روئے بھی ہونٹوں کی سرجری کرواچکی ہیں۔

جیکیولین فرنینڈز

jeq

سری لنکن بیوٹی جیکیولین بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔

Thanks to theemergingindia