عالیہ بھٹ کے کٹورا کٹ نے ان کا مذاق بنوا دیا
سیانے صحیح کہتے ہیں انسان کو کسی بھی معاملے میں حد سے زیادہ نہیں گزرنا چاہیئے۔ اب بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہی مثال لے لیجیئے، ان کی خوبصورتی پر تو کسی کو شک نہیں مگر اسے مزید بڑھانے کے لئے انہوں نے گذشتہ دنوں جو ہیئر اسٹائل بنوایا اس نے ٹویٹر پر ان کا مذاق بنوا دیا۔
عالیہ نے جو ہیئر اسٹائل اپنایا اسے عام الفاظ میں کٹورا کٹ بھی کہا جاتا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر کسی کا بھی مذاق بنانے سے دریغ نہیں کیا جاتا۔ گذشتہ ماہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکے ہیں جب انہیں ہیئر اسٹائل کی وجہ سے لیڈی گاگا کا میل ورژن قرار دے دیا گیا تھا۔
عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی یہ تصویر پوسٹ کی جو ان کے مذاق با باعث بنی۔
:اب مداحوں کا ردِ عمل بھی ملاحظہ کریں
* If LoL has a face * pic.twitter.com/yrJlDWrOMC
— Hunट₹₹♂ (@nickhunterr) December 7, 2017
Thanks to viral.laughingcolours






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔