نثار کھوڑو کا چوہدری نثار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

شائع 28 جنوری 2016 12:52pm

nisar

کراچی:سنیئرصوبائی وزیرنثارکھوڑونے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے استعفے کا مطالبہ کردیا۔نثارکھوڑوکہتے ہیں کہ وزیرداخلہ قومی ایکش پلان پرذمہ داری نہیں نبھا سکے۔

سندھ کے سینئروزیرنثارکھوڑونے وفاقی داخلہ کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔نثارکھوڑوکا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ قومی ایکش پلان پرذمہ داری نہیں نبھا سکے، مستعفی جائیں۔صوبائی وزیرکا کہنا تھاوفاق تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔پنجاب میں سردی کا بہانہ بنا کراسکول بند کردیئے گئے۔

نثارکھوڑوکاکہنا سندھ میں تعلیمی اداروں حفاظتی اقدامات اختیارکرنے کے لیے گائیڈلائن پہلے ہی دے چکے ہیں ۔انہوں نے کہا شہرکے چھپن مقامات پررینجرزکی نفری موجودہے،جوپانچ کلومیٹرکے ریڈیئس میں پانچ منٹ کے اندرپہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔