پاکستان کا بھارت سے مزید شواہد طلب کرنے کا فیصلہ

شائع 28 جنوری 2016 01:29pm

paki

اسلام آباد:پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق تحقیقات کے لیے بھارت سے مزید شواہد طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارت میں پٹھان کوٹ ائر بیس پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کو کچھ لیڈز دیں اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملے کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا پہلا اجلاس تین روزقبل اسلام آباد میں ہوا جس میں بھارت کی جانب سے دیئے جانے والے شواہد اورٹیلی فون ریکارڈزکا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے فراہم کئے گئے شواہد تحقیقات آگے بڑھانے کے لیے ناکافی ہیں اس لئے حملہ سے متعلق مزید شواہد طلب کئے جائیں۔ اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں بھارت سے مطلوب شواہد کی فہرست کا فیصلہ کیا جائے گا۔