حکومت کو صحیح راستے پر لانا چاہتے ہیں،خورشید شاہ
سکھر:وزیرداخلہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر برہم اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی چوہدری نثار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اور کہا کہ جب پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجائی جارہی تھی تب یہ لوگ کہاں تھےَ؟ میرا فائدہ اٹھانا ثابت کردیں تو سیاست کوخیرباد کہہ دوں گا، میں نے صرف جوڈیشل انکوائری کا ہی تو کہا ہے۔
خورشید شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا پاکستان دہشت گردی کے جنگ کر رہا ہے لیکن لگتا ہے حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کو لمبا کرنا چاہتی ہے، حکومت کو صحیح راستے پر لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے وزیر داخلہ کے فائدہ اٹھانے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا فائدہ اٹھانا ثابت کردیا جائے تو سیاست کوخیرباد کہہ دوں گا۔
خورشیدشاہ کہا کہنا تھا کہ مجھ پر جو الزامات ہیں اس پر پارلیمنٹ میں بولوں گا اگرپارلیمنٹ میں نوازشریف نے جواب نہیں دیا تو عدالت میں جاوٴں گا اور نوازشریف خاموش رہے توہم سمجھیں کہ وہ بھی ان کے ساتھ ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ایک بار بھی ڈاکٹر عاصم کی بات پارلیمنٹ میں نہیں کی، ان کے ذہنوں میں ڈاکٹر عاصم کا خوف بیٹھ گیا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان ہم نے نہیں پڑھا، صرف ایک شخص کو ہی سب پتا ہے باقی سب لوگ غلط ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میاں صاحب کو بتایا کہ ان کی آستین میں سانپ چھپے ہوئے ہیں، جو ڈستے کسی اور کو ہیں مرتا کوئی اور ہے۔
جب ایک صحافی نے خورشید شاہ سے سوال پوچھا کہ ان کا اشارہ چوہدری نثار کی طرف ہے، تو خورشیدشاہ نے کہا کہ قوم سمجھدار ہے، اسے کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزمات کئی بار لگائے گئے، ہم نے پارلیمنٹ کی خاطر اس سسٹم کو بچایا، ہم ماضی کی سیاست کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔