بولی وڈ ستاروں کی کام کے عوض کمائی گئی پہلی تنخواہ

شائع 14 دسمبر 2017 10:37am

main3

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بولی وڈ اداکارر اپنے کام کے لئے خاصہ بھاری معاوضہ چارج کرتے ہیں۔ لیکن آج جو بات ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں اسے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ سپراسٹارز کی جانب سے اپنے کام کے عوض کمائی گئی پہلی رقم بتانے جارہے ہیں۔ امید ہے آپ کو بھی جاننے میں خاصی دلچسپی ہوگی۔

شاہ رخ خان

srk

بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے پاس پیسے کی کوئی کمی نہیں ان کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ لیکن شاید آپ کو یہ بات جان کر حیرانی ہو کہ انہوں نے کام کے عوض پہلی تنخواہ 50 روپے کمائی تھی۔

ہریتک روشن

hritik
اس بات سے آپ بھی بخوبی واقف ہوں گے کہ ہریتک روشن کے پاس پہلے سے ہی پیسوں کی روانی ہے لیکن جب انہوں نے 1980 میں اداکاری کی دنیا میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے قدم رکھا تو انہیں کام کے عوض 100 روپے دیئے گئے۔

دھرمیندرا

dharmendar-colaj

بولی وڈ کی اونچائیوں کو چھونے سے قبل دھرمیندرا نے فلم 'دل بھی تیرا ہم بھی تیرے' میں کام کرنے عوض 51 روپے کمائے جو ان کی پہلی کمائی ہے۔

اکشے کمار

Akshay Kumar Latest Wallpapers

بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے بھی تنخواہ کے نام پر انتہائی معمولی رقم وصول کی۔ ابتداء میں وہ 1500 روپے ماہانہ کمایا کرتے تھے۔

سلمان خان

فائل فوٹو فائل فوٹو

سلمان خان نے خود بتایا ہے کہ ان کی پہلی کمائی 75 روپے تھی۔ انہوں نے یہ رقم ہوٹل تاج میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر کام کرتے ہوئے کمائی۔

عرفان خان

irfanimage

عرفان خان بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل ٹیوشن پڑھاتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ایک شاگرد سے پچیس روپے وصول کیا کرتے تھے۔

عامر خان

amir

عامر خان نے اپنی پہلی کمائی ایک شارٹ فلم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیتے ہوئے حاصل کی۔ انہیں اس کام کے لئے 1000 روپے ملے۔

روہت شیٹی

Image result for rohit shetty

روہت شیٹی کا شمار اب بولی وڈ کے کامیاب ترین ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے۔ ان کی اسٹرگل کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم 'پھول اور کانٹے' میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا۔ جس کے لئے انہیں محض 35 روپے ملے۔

رندیپ ہودا

Image result for randeep hooda

رندیپ ہودا آسٹریلیا کے ایک چائینیز ریسٹورنٹ میں ایک ویٹر کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ جہاں انہیں 360 روپے ملا کرتے تھے۔

امیتابھ بچن

amitabh

امیتابھ بچن بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل کولکتہ کی شپنگ فرم میں اگزیکٹیو کے طور پر فرائض انجام دیتے تھے جہاں سے انہیں 500 روپے ماہانہ ملا کرتے تھے۔

Thanks to entertales