رحیم یار خان: اساتذہ کا سرکاری سکولوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج
رحیم یار خان:رحیم یار خان میں اساتذہ کی جانب سے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ فورا واپس لے۔
رحیم یارخان میں متحدہ محاذ ٹیچر ایسوسی ایشن نے سرکاری سکولوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ٹاون ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری کے خلاف نعرے درج تھے، اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت بھی سرکاری سکولوں کی نجکاری قبول نہیں کریں گے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا حکومت پنجاب سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔