کنگ خان کی آنے والی فلم 'زیرو' کے ٹیزر میں کی جانے والی 3 بڑی غلطیاں

شائع 04 جنوری 2018 07:33am

main1

شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا بادشاہ کہا جاتا ہے، حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی آنے والے فلم کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں وہ بونے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ مگر اب ایسا لگ رہا ہے جیسے انہوں نے بہت زیادہ ایکسائٹمنٹ کے عالم میں اس ٹیزر کو جاری کردیا ہے کیونکہ فلموں پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین نے ان کے ٹیزر میں تین بڑی غلطیوں کو ڈھونڈ نکالا ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سی تین بڑی غلطیاں ہیں جنہیں ان فلم بینوں نے پکڑا ہے۔

چپل ہوا میں ہی اٹک جاتی ہے

n2

ٹیزر کے پہلے سین میں شاہ رخ خان نیکر اور بنیان میں نظر آتے ہیں، ایک بھری محفل میں وہ انٹری دیتے ہیں اور بے پرواہ ہو کر ہوا میں اپنی دونوں چپلوں کو اچھال دیتے ہیں لیکن یہ چپل ہوا میں ہی اٹکی رہ جاتی ہے نیچے نہیں آتی۔شاید ایسا اس لئے ہوا ہے کیونکہ شاہ رخ خان کو بونا دکھانے کے لئے مختلف افیکٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔

بونے والے ہر سین میں آئی کونٹیکٹ مِس میچ کررہا ہے

Image result for mistakes in zero teaser

Image result for mistakes in zero teaser

ٹیزر کو اگر دھیان سے دیکھا جائے تو پتا چلے گا کہ گانے کے ہر سین کو الگ طریقے سے شوٹ کیا گیا ہے اور بعد میں شاہ رخ کے قد کو چھوٹا کیا گیا ہے اس گانے کے دوران شاہ رخ خان کے آگے پیچھے کھڑے لوگوں کی آنکھیں مِس میچ ہوتی نظر آرہی ہیں جبکہ کسی بھی سین میں کرداروں کا آئی کونٹیکٹ ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اب چھوٹا کیا ہے تو کم سے کم نظریں تو نیچے کروالیتے۔

بچے کے جسم میں شاہ رخ خان کا سر


Image result for mistakes in zero teaser

کسی بھی بونے کا جسم کہیں نہ کہیں سے کچھ پیچیدہ اسٹکچر کا شکار ہوتا ہے جبکہ فلموں کو گہری نظر سے دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کو جیسا بونا دکھایا گیا ہے تو ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی بچے کے جسم میں شاہ رخ کے سر کو جوڑ دیا ہو۔

فلموں کو انتہائی باریکی سے دیکھنے والے بین اس ٹیزر کی غلطیوں پر توجہ دلا کر شاہ رخ خان کو باور کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم کے ٹیزر کی غلطیوں کو نظر انداز کرکے جلد بازی میں اسے اس وجہ سے ریلیز کیا گیا تاکہ وہ دسمبر 2018 کی ہٹس پہلے ہی اپنے نام کرلیں۔

شاہ رخ خان کے مداح ان غلطیوں کے باوجود اس ٹیزر کو بے حد پسند کررہے ہیں اور اب دسمبر کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ یاد رہے 'زیرو' 21 دسمبر 2018 کو ریلیز ہوگی۔