پشاورپولیس کاسرچ آپریشن،38 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور:پشاور پولیس کا تھانہ پہاڑی کی حدود میں سرچ آپریشن،آٹھ افغانیوں سمیت اڑتیس مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاورکے علاقے تھانہ پہاڑی کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران آٹھ افغانیوں سمیت اڑتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتارافراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔