اداکارہ زینت امان کا ہراساں کرنے کا الزام

شائع 30 جنوری 2018 03:11pm
File Photo File Photo

اداکارہ زینت امان کا تعلق انیس سو ستر اور اسی کی دہائی کی مقبول ترین اداکاراوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے بولی وڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں بھی دی ہیں۔ تاہم اب زینت امان کو بھی ایک تاجر کی جانب سے حراساں کیا گیا ہے۔

زینت امان نے مقامی پولیس میں ایک تاجر کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے، اس تاجر سے زینت امان اور ان کے اہلخانہ کے قریبی تعلقات رہے ہیں۔

اپنی درخواست میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران کھنہ نامی تاجر نے ان کو نہ صرف ہراساں کیا ہے بلکہ غلط برتاو بھی اختیار کیے رکھا ہے۔

ممبئی پولیس نے زینت امان کی درخواست کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم کیخلاف انڈین پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تاجر کھنہ اور زینت امان ایک دوسرے کے کچھ عرصے سے واقف کار ہیں لیکن دونوں کے درمیان تعلقات بعض معاملات پر کشیدہ ہوگئے جس کے بعد سے زینت امان نے اس تاجر سے قطع تعلق کرلیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منع کرنے کے باوجود کھنہ نے زینت امان کو تنگ کرنا اور ان پیچھا کرنا جاری رکھا جس کے بعد اب زینت امان نے یہ شکایت مقامی جوہو تھانے میں جمع کرائی ہے۔

زینت امان کی اداکار مظہر خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں لیکن ان کا انتقال انیس سو اٹھانوے میں ہوچکا ہے۔

Courtesy:Zee News