کمرہ عدالت میں فلم 'پدماوت' دیکھنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 03 فروری 2018 06:42am

main

جودھ پور: بولی وڈ کی متنازعہ ترین فلم 'پدماوت' اب تک تنازعات کے بھنور سے نہ نکل سکی۔ حالانکہ یہ فلم کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے دو ہفتوں میں اب تک 160 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

لیکن ہندو انتہاپسند اب بھی ان کوششوں میں مصروف ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اس فلم کی ریلیز کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: علاؤالدین خلجی کون؟

اسی حوالے سے راجستھان، جودھ پور کی ہائیکورٹ نے فلم کو کمرہ عدالت میں دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے ریلیز کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جودھ پور یائیکورٹ کے ججز فلم 'پدماوت' 9 فروری کو دیکھیں گے جس کے لئے کمرہ عدالت میں خصوصی اسکریننگ کے انتظامات کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

یاد رہے اس فلم میں علاؤالدین خلجی کا کردار نبھانے والے رنویر سنگھ کی اداکاری کو بے حد پسند کی جارہا ہے، حالانکہ اس مسلمان حکمران کو کردار کو مسخ کرکے دکھایا گیا ہے۔