سلمان خان نے ایک ٹوئٹ سے سب کو ہلا کر رکھ دیا
فائل فوٹوبولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے سب کو ہلا کر رکھ دیا پہلے کہا لڑکی مل گئی پھر ہلچل مچی تو کلیئر کیا فکر نہ کریں فلم کیلئے لڑکی کی ملی ہے۔
سلمان خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہیں لڑکی مل گئی۔ جسے سلمان خان کے ہزاروں چاہنے والوں نے لائیک اور ری ٹوئٹ کیااور جب مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھنے لگے کہ کیا واقعی سلومیاں کو جیون ساتھی مل گئی تو خود دبنگ خان نے ایک اور ٹوئٹ کرکے معمہ حل کردیا۔
ٹوئٹ کیا کہ فکر نہ کریں ان کی نئی فلم لوراتری کیلئے انہیں ہیروئن ورینہ مل گئی۔ساتھ ہی ہیروئن کی تصویر بھی شیئر کی۔
سلمان خان کی فلمسازی میں بننے والی اس فلم میں ان کے بہنوبی آیوش شرما پہلی بار بولی وڈ میں انٹری دیں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔