سلمان خان کچھ کیوں نہ بولے؟

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2018 09:16am

5

بولی وڈ کی مشہور کی اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت نے نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ پورے ہندوستان کو غمزدہ کردیا ہے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 54 سال تھی۔ لیجنڈ اداکارہ اپنے پیچھے بہت سی خوبصورت یادیں چھوڑ گئی ہیں جن کی وجہ سے مستقبل میں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر پائے گا۔

ان کے اس طرح جہانِ فانی سے رخصت ہوجانے پر بہت سے مشہور بولی وڈ شخصیات اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر تعزیت کرتے اور خراج تحسین پیش کرتے دکھائی دیئے، لیکن بولی وڈ اسٹار ایسے بھی ہیں جو اس معاملے میں خاموش دکھائی دیئے، ہم یہاں سلمان خان کی بات کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان سری دیوی اور ان کی فیملی کے بہت قریب تھے۔ یہ دونوں ہی اداکار پینٹنگ اور آرٹ کے شوقین تھے۔

سلمان خان نے کئی مرتبہ سری دیوی کو اس بات پر قائل کرنے کی بھی کوشش کی وہ اپنی پینٹنگ کرنے کی صلاحیت کو مزید نکھاریں۔ اس کے علاوہ سری دیوی نے سلمان خان کو اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی ایک پورٹریٹ بھی تحفے میں دی تھی۔

سری دیوی کی اس غیر متوقع موت پر سلمان خان صدمے کی حالت میں ہیں اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں کچھ نہیں کہیں گے۔ جمعرات کے دن سلمان خان تعزیت کے لئے  لوکھنڈ والا میں موجود سری دیوی کی رہائش گاہ پر گئے تھے۔

بشکریہ : misskyra