حکومت چھوڑتے وقت دامن پر کوئی داغ نہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد:وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کا کہنا ہے کہ ملک اورصوبے کے لیے مثبت اندازمیں کام کیا، حکومت چھوڑتے وقت دامن پر کوئی داغ نہیں، میرحاصل بزنجو نے کہا کہ مری معاہدے پرعمل درآمد کے لیے وزارت اعلیٰ چھوڑ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کارکردگی کے ساتھ جا رہے ہیں، حکومت چھوڑتے وقت دامن پر کوئی داغ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عموماً حکومت جانے پر تنقید کی جاتی ہے، تاہم ملک اور صوبے کے لیے جو کرسکتے تھے وہ مثبت اندازمیں کیا۔
میرحاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ مری معاہدے پر عمل درآمد کیلئے وزارت اعلیٰ چھوڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال تک وزارت اعلیٰ دینے پر مسلم لیگ کے شکرگزارہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔