گرفتارملازمین کوفوری رہا کیا جائے،بلاول بھٹو

شائع 05 فروری 2016 05:27am

bilawal0000000

کراچی :چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی اے پیپلزیونٹی رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کی۔ انہوں نے گرفتار ملازمین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی آئی اے پیپلزیونٹی رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کی۔ انکاکہنا تھا قومی ایئرلائن کے ملازمین ہدایت اللہ، ضمیر اور دیگر کو گرفتار کیاگیا ہے جنہیں فوری رہا کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔