گھنگریالے بالوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے طریقے
عام طور پر خواتیں کو اس بات سے شکایت ہوتی ہے کہ اگر ان کے بال گھنگریالے ہیں تو وہ انہیں صحیح طرح سمبھال نہیں پاتیں۔ گھنگریالے بال واقعتاً ذرا مشکل ہوتے ہیں۔ اس طرح کے بال بہد جلدی خشک بھی ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں خواتیں اپنے گھنگریالے بالوں کو سنوارنے کے نئے نئے طریقے ڈھونڈتی رہتی ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کچھ ایسے طریقے جو گھنگریالے بالوں کو سنوارنے اور خوبصورت بنانے میں بے حد کارآمد ہیں۔
تیل
گھنگریالے بال جلدی خشک ہو کر بدنما لگنے لگتے ہیں۔ انہیں نمی اور موئسچرازر کی صحیح مقدار فراہم کر کے اپنی اصل حالت میں لایا جا سکتا ہے۔ گھنگریالے بالوں کے لئے بہترین تیل ناریل کا تیل ہے۔ یہ تیل بالوں میں نمی جذب کر کے انہیں لچکدار اور پُر رونق بناتا ہے۔

بلو ڈرائی
گیلے بالوں کو خشک کرنے کے لئے ہیر ڈرائیر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن گھنگریالے بالوں میں کبھی بھی ہیئر ڈرائیر بنا ڈِفیوزر کے استعمال نہ کریں۔ ڈِفیوزر بالوں کو مناسب ہوا پہنچانے میں مدد کرے گا اور انہیں پھول جانے سے بھی روکے گا۔

برش
گھنگریالے بالوں میں برش کرتے وقت بھی احتیاط کرنی چاہیئے۔ گیلے بال ذیادہ لچکدار ہوتے ہیں۔ اس لئے اگر ان میں برش استعمال کیا جائے گا تو یہ آسانی سے کمزور ہو کر ٹوٹ جائیں گے۔ جبکہ بلکل خشک بال بھی ٹونے اور پھول جانے کا امکان رکھتے ہیں۔ اس لئے گھنگریالے بالوں کو صرف اس وقت برش کریں جب وہ ہلکے سے نم ہوں۔

کنگھی
گھنگریالے بالوں میں باریک کنگھی کا استعمال کبھی بھی نہ کریں۔ باریک کنگھی گھنگریالے بالوں کے چھلۤوں میں پھنس کر انہیں توڑ دے گی۔ گھنگریالے بالوں کو سلجھانے کے لئے موٹے کنگھے کا استعمال کرنا چاہیئے۔ اس سے ذیادہ بہتر انتخاب ہاتھوں کی انگلیاں ہیں۔ اس کے علاوہ کبھی بھی گھنگریالے بالوں کو جڑوں سے لے کر سروں تک کنگھی یا برش نہ کریں۔

شیمپو
گھنگریالے بالوں میں ضرورت سے ذیادہ شیمپو کرنے سے ان کی چمک اور نمی ختم ہو جاتی ہے۔ اس لئے ان میں شیمپو استعمال کرتے وقت بالوں کی لمبائی اور سروں سے ذیادہ صرف جڑوں پر دھیان دیں۔ شیمپو کے بعد گھنگریالے بالوں پر اچھی طرح کنڈیشنر استعمال کرنا نہ بھولیں۔

Thanks To MissKyra
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔