آج کا دن کیسا رہے گا؟ 10 مئی 2018
حمل (Mar21-April19)
آج آپ کو اپنے شریک حیات یا محبوب کے ساتھ کسی سفر پر جانے کا موقع ملے تو اسے بلا جھجک قبول کرلیں مگر اپنی تیاری مکمل کئے بغیر سفر کا آغاز نہ کریں۔ اس کی وجہ سے آپ دونوں کو مزید قریب آنے کا موقع میسر آسکے گا۔
ثور (April20-May20)
آج اپنے کاروباری معاملات اور گھریلو معمولات میں یکساں طور پر کامیابی نصیب ہوسکے گی۔ آپ کو ایسے موقع پر ایک ساتھ بہت سے کاموں کی ابتدا نہیں کرنی چاہیئے ورنہ نہ تو کوئی کام مکمل ہوگا اور نہ ہی کوئی مالی فائدہ میسر آسکے گا۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ نے جو بھی اہداف متعین کر رکھے ہیں انہیں باآسانی حل کرسکیں گے۔ آپ کو صرف ایک کام کرنا ہے کہ اپنے آپ کو حقیقت پسندی کے اثرات سے آزاد نہیں کرنا اور نہ ہی کسی قسم کے بے بنیاد اندیشوں کا شکار بننا ہے اور فضول خدشات کو بھی سر پر سوار نہیں کرنا۔
(June22-July22) سرطان
آج آپ کو اپنے جذباتی تعلقات کے حوالے سے بہت سے اقدامات کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے اور اپنے منصوبوں کو بروئے کار لانے کے لئے آپ اپنے طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کا آغاز بھی کرسکتے ہیں۔ آج آپ کے سامنے مسائل آنے کی وجہ سے وقتی پریشانی بھی ہوسکتی ہے۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کو اپنے کاروباری معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے وقت گزارنے کا احساس نہ ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے جذباتی اور محبت بھرے تعلقات کے لئے وقت نکالنے میں مشکل ہوگی جبکہ کسی ایسے موقع کی نسبت سے آپ کو شرمندگی بھی ہوسکتی ہے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اپنے قریبی دوستوں سے اپنے تمام معاملات کے بارے میں مشاورت کرنے سے ہی آپ کو اپنے کاموں کی انجام دہی میں آسانی ہوسکے گی۔ آپ کا کوئی رشتہ دار آپ کے منصوبوں کی تکمیل میں رقم صرف کرنے کو بھی تیار ہوگا اور آپ کی عملی مدد بھی کرسکے گا۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ اپنے وجدان پر مکمل بھروسہ اور اعتماد کرتے ہوئے جو بھی قدم آگے بڑھائیں گے اس میں کامیابی ضرور مل سکے گی۔ اپنی مالی حالت میں بہتری لانے اور الجھنوں سے بچاؤ کے لئے آپ جو بھی کوششیں شروع کریں گے ان میں بھرپور کامیابی آپ کی منتظر ہوگی۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج آپ کو اپنی محبت بھری زندگی کے بارے میں اہم فیصلے کرنے کے مواقع میسر آسکتے ہیں جبکہ دن کا بہت سا وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے میں گزار سکیں گے لیکن آپ کو اپنے دوستوں کو بھی خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دینا چاہیئے اس کی وجہ سے سب کا موڈ بہت خوشگوار ہوسکے گا۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج اپنے گھریلو معاملات کو حل کرنے کے لئے کچھ ایسے مسائل کو سرفہرست رکھیں گے جو بہت عرصے سے التواء کا شکار ہوتے چلے آرہے ہیں۔ ان معاملات میں آپ کی شریک حیات کی عملی مدد اور عزت افزائی آپ کو متحرک رکھے گی۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج اگر اپنے پرانے مگر طے کردہ منصوبے اور ترتیب دیئے گئے معاملات کو مکمل کرنے اور عملی طور پر ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے گھر کے لئے مختلف اشیاء کی خریداری اور گھر کی تزئین و آرائش کے معاملات میں ستاروں کی موافقت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کی ملاقات پرانے دوستوں سے ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے۔ اپنے پرانے جذباتی معاملات اور پیار محبت کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے کوششیں کرنی ہوں گی۔ اس کے علاوہ کسی مخلص شخص کا دل دکھانے کی دانستہ کوشش بھی آپ کے سامنے آسکتی ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کو اپنے جذباتی رشتوں کا نئے سرے سے احیاء یا نئے رشتوں کا آغاز کرنے یا انہیں مضبوط بنانے میں ستاروں کی مدد اور تعاون حاصل رہے گا مگر کسی قانونی معاملے کو حتمی شکل دینا یا کسی معاہدے پر دستخط کرنا بہتر ثابت نہ ہوگا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔