آج کا دن کیسا رہے گا؟ 11 مئی 2018

شائع 11 مئ 2018 05:32am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج صبح سے ہی آپ میں ذہنی انتشار پیدا ہونے سے کوئی بھی کام کرنے کو دل نہ چاہے گا جبکہ کسی قریبی فرد کے رویے کی وجہ سے آپ کے جذبات زخمی ہوسکتے ہیں۔ آپ کو توجہ دے کر اپنے انتہائی اہم امور کو انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو اپنی کاروباری مصروفیات اور ملاقاتوں کو ملتوی کردینا چاہیئے تاکہ بہت سی غلطیوں سے بچ سکیں اس کے علاوہ آج اپنے کاروباری معاملات کو معمول کے مطابق چلانے کی کوشش کریں جبکہ خاندانی مسائل کو ہر حال میں سمجھ بوجھ کے مطابق حل کرنے کی بہتر کوشش کرنی ہوگی۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہ رہے ہیں لہٰذا اپنی بات چیت میں محتاط رویہ اختیار کریں کیونکہ الفاظ کا چناؤ بہتر کرکے آپ اپنا تاثر خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ اپنے موڈ اور حساسیت ہر قابو رکھیں اور اپنے پارٹنر یا شریک حیات کے ساتھ کسی بھی طرح کی رنجش میں ملوث ہونے سے بچیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج دوسروں سے وابستہ توقعات پوری کرنے میں آپ کی کوششیں قطعاً ناکام ثابت نہ ہوں گی۔ ساتھ ہی محبتوں کے سفر کا آغاز بھی آپ کے مثبت رویے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اس لئے ہر قسم کی منفی سوچوں سے جان چھڑائیں ورنہ آپ کی ذمہ داریوں کی انجام دہی مشکل ہوسکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج صبح سے ہی الجھے خیالات کی بھرمار ہونے سے آپ بے چینی کا شکار بن سکتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سی اہم باتیں آپ کے ذہن سے محو بھی ہوسکتی ہیں لیکن اگر آپ نے صبر و تحمل سے کام لیا تو شام سے قبل موجودہ حالات میں پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ اور شدت پسندی سے نجات مل سکے گی۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کے نظریات اور منصوبہ بندی سے دوسروں کا عدم اتفاق کسی اہم فرد کے قریب ہونے کا راستہ ہموار کرسکتا ہے اور اگر آپ کو یہ احساس ہو کہ دوسرے آپ کی بات نہیں سن رہے یا آپ کی باتوں پر توجہ نہیں دے رہے ہیں تو آپ خود کو غیر مطمئن اور بے سکون ظاہر نہ کریں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے اندر پیدا ہونے والی ہچکچاہٹ اور تذبذب کو ختم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ دوسروں کی طرف سے جن عملی کوششوں کا آغاز ہوا ہے اس کی تکمیل یا تو آپ کے سنجیدہ یا تو پھر پرجوش رویے کی وجہ سے ممکن ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے باحوصلہ، پر اعتماد رویے اور پر امید رہنے کی صورت میں ہی ممکن ہوسکے گی۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے آپ کو بلاوجہ پریشان کرنے کی کوشش نہ کریں اور اپنی کاروباری یا پیشہ وارانہ کامیابیوں کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں۔ دوسروں کی خامیاں تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ میں بے چینی اور جذباتیت مزید بڑھ سکتی ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے سامنے آنے والی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے خود کو قطعاً جذباتی نہ ہونے دیں اور دنیا داری کے علاوہ اپنی پیار محبت کی زندگی کو بھی پر سکون بنانے کی کوشش کریں۔ کسی بھی طرح کے منفی خیالات سے بچیں اور اپنے دوستوں سے مشاورت کرکے منفی حالات سے خود کو بچانے کی کوشش کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے کاروباری حالات کو بہتر بنانے میں اپنے دوست احباب کی مدد حاصل کرسکیں گے جبکہ کئی قسم کے فوائد کا حصول بھی ممکن بنا سکیں گے۔ اپنے پیاروں سے تعلقات بہتر رہنے کی وجہ سے آپ اپنے ذہنی دباؤ پر قابو پاسکیں گے اور جذباتی رویوں سے بھی محفوظ ہوسکیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج دن کے آغاز سے آپ بہت جوشیلے کاروباری منصوبے بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں جبکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ سب کچھ آپ اکیلے سر انجام نہیں دے سکتے۔ شام میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانے کی وجہ سے اپنی شریک حیات سے تو تکار بھی ہوسکتی ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو یقین ہوجائے گا کہ آپ کے طے کردہ منصوبے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور اس کے بعد ہی آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ مل کر اپنے معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج کسی رشتہ دار کی جانب سے ارسال کردہ خاصی معقول رقم آپ کو موصول ہوسکتی ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔