کرک میں پولیس کی کارروائی،7 افراد گرفتار

شائع 06 فروری 2016 05:20am

criminal-ho-ja

پشاور:کرک میں پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث سات افراد گرفتار،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے ایک اہم اطلاع پر کرک میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث سات افراد کو گرفتارکرکیاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں دو کا تعلق کرک،دو کا تعلق پنجاب اور خاتون سمیت تین افراد کا تعلق وزیرستان کے علاقے میر علی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان کو پولیس نے تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔