ایبٹ آباد: ہوٹل میں گیس دھماکا،ایک خاتون جاں بحق

شائع 06 فروری 2016 05:33am

woeme-dead

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کالج کے قریب مقامی ہوٹل میں گیس دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق،انیس افراد زخمی چار خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کالج کے قریب مقامی ہوٹل میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ انیس افراد زخمی ہوگئے۔۔ زخمیوں میں چار خواتین بری طرح جھلس گئیں جنکی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے لگنے والی آگ نے چند سیکنڈ میں ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہوٹل سے نکال کر فوری طور پر طبی امداد کے لئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بری طرح جھلس جانے سے چار خواتین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔